4 دسمبر 2014 - 13:45
ہندوستان نے کیا بلسٹیک میزائل کا کامیاب تجربہ

ہندوستان نے ایٹمی وار ہیڈ حمل کرنے کی توانائی کے حامل اپنے ایک اور بلسٹیک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان نے ایٹمی وار ہیڈ حمل کرنے کی توانائی کے حامل اپنے ایک اور بلسٹیک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اگنی چار قسم کے، اس بلسٹیک میزائل کا تجربہ، ہندوستان کی ریاست اوڑیسہ میں کیا گیا۔ ہندوستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس قسم کے بلسٹیک میزائل، چار ہزار کلومیٹر دوری تک مار کرنے کی صلاحیت کی بنیاد پر تیار کئے جارہے ہیں جبکہ اس میزائل کا تین ہزار کلومیٹر کی دوری تک مار کرنے کی بنیاد پر تجربہ کیا گیا۔ہندوستان میزائل ٹکنالوجی میں خود بننے کیلئے اپنے میزائلی تجربات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور وہ چاہتا ہے کہ اپنے حریف ملکوں سے میزائل کے شعبے میں آگے نکلنے کی کوشش کررہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲